افغان طالبان رجیم میں خواتین کی تعلیم پر بدترین پابندیاں برقرار ہیں، جس پر اقوام متحدہ نے نیا انتباہ جاری کر دیا ہے۔افغان طالبان رجیم نے سخت گیراورغیرقانونی پابندیوں سے افغان خواتین کے مستقبل کو تباہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کےادارہ برائےتعلیم ،سائنس اورثقافت (یونیسکو)نےخبردارکیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی سے افغانستان تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں کے پروفیشنلزکی ایک اور نسل کھو دےگا۔
امریکی جریدے وائس آف امریکا کے مطابق یو این رپورٹ واضح کر چکی ہے کہ طالبان رجیم کی پابندی کی وجہ سے2.4ملین لڑکیوں کوسیکنڈری تعلیم سےنکالا جا چکا ہے۔ افغان طالبان رجیم نے100سےزائد غیر قانونی احکامات کے ذریعے خواتین کے حقوق کو سلب کر رکھا ہے ۔رپورٹ کے مطابق قابض طالبان رجیم نے 2021 کے بعد لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم پر پابندی لگائی،2026میں کوئی لڑکی یونیورسٹی داخل نہیں ہوئی ۔شدت پسندنظریات کےحامل قابض طالبان نے افغان خواتین کی تعلیم پر پابندی سےافغانستان کو کئی دہائیوں پیچھےدھکیل دیا ہے۔