سعودی فوج نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور ڈرونز تباہ کردیے

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب یمن کے حوثی باغیوں کے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا، جبکہ ملک کے تیل سے مالامال مشرقی صوبے میں تین ڈرون بھی مار گرائے گئے۔سعودی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب مملکت پر میزائل اور ڈرون حملوں میں تیزی آئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز اور انادولو کے مطابق اتوار، 15 نومبر 2026ء کو سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اعلان کیا کہ فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا۔اتحادی فوج کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں بھی دو ڈرونز کو کامیابی سے روک کر تباہ کیا گیا۔ بعد ازاں ایک اور بیان میں اسی علاقے میں تیسرے ڈرون کو بھی مار گرانے کی تصدیق کی گئی۔مشرقی صوبہ سعودی عرب کا اہم ترین تیل اور گیس کا مرکز ہے۔ یہاں تیل کی بڑی تنصیبات اور سعودی آرامکو کا مرکزی صدر دفتر بھی واقع ہے۔