جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، کار حادثے میں طالبہ کے معجزانہ طور پر بچنے کی ویڈیو سامنے آگئی

لوئر دیر: لوئر دیر کے علاقے کوٹو بازار میں تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آنے سے ایک طالبہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک عبور کرنے کے دوران طالبہ دو تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان آگئی، تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔