ڈیجیٹل اصلاحات کے مثبت نتائج، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن

اسلام آباد: پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں اکتوبر 2026 کے دوران ریکارڈ 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 794 ہوگئی، 99.9 فیصد رجسٹریشن آن لائن مکمل ہوئیں۔ایس ای سی پی کے مطابق نئی کمپنیوں میں 55.4 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ اور 41.6 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں، پنجاب میں 2663، اسلام آباد میں 934، سندھ میں 751، خیبرپختونخوا میں 382 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں سب سے زیادہ آئی ٹی میں 991 اور ٹریڈنگ میں 767 جبکہ سروسز میں 594 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔

خاص خبریں