اگر لیوی کے حوالے سے حکومت نے اقدام نہیں کیا تو ہم پھر سڑکوں پر آئینگے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا میں جو انتخابات ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی گروپ کو شکست ہوئی.امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سال پہلے طوفان اقصی اور جس طرح سے فلسطینیوں نے مزاحمت کی اس کا بدلہ اسرائیلیوں نے عام انسانوں سے بدلا لینا شروع کردیا . پورے غزہ کو مسمار کردیا. مزاحمت کیا ہوتی ہے یہ فلسطینیوں نے سکھائی.پٹرول کی قیمتیں کی حوالے سے انہوں نے کہا کہ لیوی ختم کی جائے . اگر لیوی کے حوالے سے حکومت نے اقدام نہیں کیا تو پھر ہم سڑکوں پر آئینگے.اسحاق ڈار ڈپٹی پرائم منسٹر سے کہا ہے کہ اسے ختم کریں. ہر مہنے 150 ارب روپے لیوی لے رہے ہیں. آپ کے پاس کیا مکینزم ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ ایک دو دن میں ہم نمبرز دیدنگے.حافظ نعیم نے نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر لیوی ختم کردینگے تو بڑی گاڑی والے کو بھی سستا پیٹرول ملے گا تو ہم نے کہا ان کے لیئے سو کے بجائے دو سو لیوی لیجئے.جو مہنگی گاڑی رکھ سکتے ہیں وہ لیوی بھی دے سکتے ہیں. لیکن جو متوسط طبقے کو، غریبوں کو ریلف دیا جائے.حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے ہماری جدوجہد جاری ہے. وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی. وزیر اعظم نے مزید ریلیف دینے کےلئے وقت مانگا ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم لیوی کو ختم کریں.انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مرکز اور صوبوں میں جو حکومتیں ہیں، یہ سب فارم 47 کی پیداوار ہے. کراچی کو ان لوگوں نے تباہ کردیا ہے. کرپشن نے پورے سندھ کو تباہ کردیا ہے.ایک نئے عالمی نظام کی ضرورت ہے جس میں مسلمانوں اور مزاحمتکاروں کو یکجا ہونا پڑے گا. میں ترکیہ گیا وہاں مسلک پرست اور فرقہ ورانہ باتیں نہیں ہوتیں. اسلام کی بات ہوتی ہے جس سے یہ پتا چلا اسلام صرف ایک مذہب نہیں بلکہ اک نظام کا نام ہے.

خاص خبریں