امریکا میں اسرائیل کے سفیر کا بیٹا مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کی جانب سے کار حملے میں شدید زخمی ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سفیر ییچیل لیٹر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میرے بیٹے کے کسی معجزے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل سفیر کے بڑے بیٹے یدیدیا لیٹر، جو اسرائیل کی فوج میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، 7 اکتوبر کے حملے کے بعد غزہ میں مارے گئے تھے۔فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق بدھ کی سہ پہر ایک فلسطینی شخص نے بیت ہورون کی بستی کے قریب اپنی گاڑی ایک سیکورٹی چوکی سے ٹکرا دی جس سے فوجی شدید زخمی ہو گیا۔اس کے بعد جائے وقوعہ پر موجود اسرائیلی فورسز نے اس شخص پر فائرنگ کر دی جب اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور اسے شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق حملہ آور فلسطینی کی شناخت محمود سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔