پیرس: پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر کے چھوٹے بھائی راجہ محمد نعیم مرحوم جوکہ گزشتہ دنوں علالت کے باعث رضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھے کی روح کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایک دعائیہ محفل کا انعقاد راول میرج ہال میں کیا گیا۔ جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری، صحافتی شخصیات سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی، جبکہ اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔