لندن ” پاکستان تحریکِ انصاف ایسٹ آف انگلینڈ کی پوری ٹیم نے باہمی اتفاقِ رائے سےایسٹ لندن کےمتحرک اور سینئر رہنما عامر محمد کوچیف آرگنائزر پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ مقرر کر دیا ہے۔
ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جنرل سیکرٹری وسیم رحمان نے جاری کر دیا نوٹیفکیشن پیش کیے جانے کےموقع پر صدر حافظ توصیف، جنرل سیکرٹری وسیم رحمان، سینئر نائب صدر ساجدخان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد خان اور انفارمیشن سیکرٹری فہیم گلزار بھی موجود تھے۔ٹیم نے عامر محمد کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پرخوش آمدید کہااور اس اعتماد کااظہار کیا کہ وہ اپنے تجربے،وابستگی اور فعال کردار کےذریعے ریجن میں کارکنوں سےرابطے اورپارٹی سرگرمیوں کومزید مضبوط کریں گے۔ عامر محمد طویل عرصے سےپی ٹی آئی کےلیےاپنا وقت،وسائل اورتوانائیاں وقف کرتےآرہےہیں اور بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کی جدوجہد میں بھی مسلسل متحرک ہیں۔امیدہےکہ وہ پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ کومزید فعال اورمنظم بنانےکےلیےاپنا کرداراداکریں گے۔