مسلم لیگ (ن) جرمنی کے سیکرٹری انفارمیشن حافظ محمد عمران ضیا کی رہائشگاہ پر جشنِ میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے محفل

فرینکفرٹ :جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی حافظ محمد عمران ضیا کی رہائش گاہ پر جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک روح پرور محفل کا اہتمام کیا گیا، جس میں قریبی دوست احباب اور کمیونٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔محفل کا آغاز حافظ عمران ضیا نے خوبصورت آواز میں تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ بعد ازاں مقامی ثنا خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔نقابت کے فرائض معروف شاعر شفیق مراد نے اپنے خوبصورت انداز میں ادا کیے پاکستان سے تشریف لائے معروف ثنا خواں ناصر الطاف سہروردی نے اپنی پرسوز اور خوبصورت آواز میں خصوصی نعتیہ کلام پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے اور حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری کردی۔محفل میں مقامی ثنا خوانوں رانا محمد آصف، زاہد چوہدری، بابا فاروق خان اور شہزاد عالم نے بھی بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔تقریب سے خصوصی خطاب علامہ عبداللطیف چشتی صاحب نے کیا۔ انہوں نے سیرتِ طیبہ ﷺ، محبتِ رسول ﷺ اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو عشقِ رسول ﷺ کے تقاضوں کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی تلقین کی۔محفل کے اختتام پر امتِ مسلمہ، پاکستان اور عالمِ اسلام کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شرکائے محفل نے اس بابرکت اور روحانی اجتماع کے انعقاد پر حافظ محمد،عمران ضیا کا شکریہ ادا کیا