لاکورنیو میں چوہدری فرخ گوندل، عامر گوندل، آصف شہزاد کے نئے کنسٹرکشن اسٹور باتی ماتو کی افتتاحی تقریب

پیرس : فرانس میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کی نئی نسل مختلف شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دے کر نہ صرف اپنی معاشی حیثیت مستحکم کر رہی ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔اسی سلسلے میں پیرس کے نواحی علاقے لاکورنیو میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیات فرخ گوندل، عامر گوندل اور آصف گوندل نے کنسٹرکشن میٹریل کے نئے ڈپو ’’باتی ماتو‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات، کاروباری افراد اور کنسٹرکشن کے شعبے سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار ظہور اقبال نے پاکستانی نوجوانوں کے کاروباری جذبے اور نئے بزنس آئیڈیاز کو سراہا اور ’’باتی ماتو‘‘ کے قیام کو کمیونٹی کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے فرخ گوندل اور ان کے ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کاروبار کی مزید کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔باتی ماتو کے ڈائریکٹر فرخ گوندل نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترجیح صارفین کو معیاری اور بہترین کنسٹرکشن مصنوعات فراہم کرنا ہے، جبکہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔بعد ازاں سردار ظہور اقبال اور فرخ گوندل نے فیتہ کاٹ کر ’’باتی ماتو‘‘ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ شرکاء نے نئے کاروبار کی کامیابی اور ترقی کے لیے دعائے خیر کی۔تقریب میں پاکستان بزنس فورم یورپ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر حمزہ تاج، جنرل سیکریٹری یاسر خان، لیگل ایڈوائزر چوہدری سلمان اسلم، میڈیا کوآرڈینیٹر خرم شہزاد وزیرآبادی سمیت متعدد سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء میں ناصر عباس تارڑ، وسیم رسول چٹھہ، ظفر اقبال گوندل، سہیل ظفر ساہی، ملک عمران، محمد عرفان کمبوہ، غلام عباس گوندل، محمد بلال مراڑ، حامد مراڑ، محمد ایوب رانجھا، ناصر اقبال گوندل، محمد الیاس اور محمد افضل سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے نئے کاروباری اداروں کا قیام اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی تارکینِ وطن کی نئی نسل روایتی کاروباری شعبوں سے آگے بڑھتے ہوئے جدید اور متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ یہ رجحان کمیونٹی کی معاشی خودمختاری کے ساتھ ساتھ فرانس میں روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔