پیرس : پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے انفارمیشن سیکرٹری کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکے بیرسٹر سید افتخار گیلانی 30 ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے تمام ممبران کی طرف سے بیرسٹر سید افتخار گیلانی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ مشترکہ بیان میں کہا کہ انشااللہ اب پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہوگا جس کا اعلان قائد میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کی الیکشن کمپین میں کیا تھا اور وہ اس کی خود نگرانی کریں گے اور جو انکا خواب ہے اپنے آبائی وطن جموں و کشمیر کی عوام کی خوشحالی اسکو پورا کریں گے۔ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔ انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان