Thu, September 3, 2026 11:51 pm

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری اصغر خان چاڑ کا کھاریاں بار کے صدر چوہدری خالد حسین کے اعزاز میں استقبالیہ

پیرس : پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری اصغر خان چاڑ نے فرانس کے دورہ پر آئے اپنے دوست کھاریاں بار کے صدر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف استقبالیہ و عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں ان کے قریبی دوستوں کے علاوہ کاروباری شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے معزز مہمان کو پیرس آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ کھاریاں بار کے وکلاء ہمیشہ ہمارے دل کے قریب رہے ہیں۔ چوہدری خالد حسین نے چوہدری اصغر چاڑ کو عشائیے پر میزبان اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

خاص خبریں