سلاو:محفل سنگیاں نی گروپ کی جانب سے ایک زبردست دعوت کا اہتمام سلاو کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں اجالا فاونڈیشن کے چئیرمین ذوالفقار علی وارثی، وائس چیئرمین ارشد جنجوعہ، مشہور بزنس مین چوہدری صفدر حسین، چوہدری یاسر علی، چوہدری اعجاز، حاجی ظہیر اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ افتخار وارثی نے شرکت کی۔ محفل سنگیاں نی گروپ کا مقصد ہر ماہ مل بیٹھ کر وقت گزارنا ہے اور مل کر کھانا کھایا جائے۔ برطانیہ جیسے مصروف ملک میں وقت نکالنا ناممکن ہے سن دوستوں کی کوشش سے طے پایا کہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے ملاقات ہوا کرے گی اپنے لیے وقت نکالیں گے کچھ گھنٹے ساتھ گزاریں گے گزشتہ روز اسی طرح سب دوست اکھٹے ہوئے اور خوب وقت گزارا۔ محفل سنگیاں نی گروپ کی یہ تیسری بیٹھک تھی۔