شیخ معظم علی انٹرنیشنل بزنس پرفیشنل کارپوریشن نے IBPC آفس لندن میں صحافیوں کے قومی دن کے موقع پر صحافیوں کے اعزاز میں ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت قرآن پاک حافظ توصیف نے پیش کی۔ سینئر صحافی رانا محمود نے معاشرے کی تشکیل اور سچائی کو سربلند کرنے میں میڈیا کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی قیمتی بصیرت کا اظہار کیا۔ لندن سے کاروباری،سماجی اور میڈیا شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی