اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر اس اقدام کی حمایت جاری رکھے گا جو کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام میں معاون ہواسحاق ڈار نے جاپان اور پرتگال کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجاپانی وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور مکالمے و سفارتکاری کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا, دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا پرتگالی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے فروغ، مکالمے اور سفارتکاری کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور حکومت پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔