پریشانی ختم :پاکستان کو دوست ممالک کی طرف سے 5ارب ڈالر کی یقین دہانی کرا دی گئی

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان سے قرض واپس مانگنے کے بعد دوست ممالک نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر سے زائد رقم کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یورو بانڈ دس سال کی مدت پوری کرنے کے بعد میچور ہوگیا، 1.3ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی اسی ہفتے ہونا ہے متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ کیا، پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیںپاکستان نے ان ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا ہے، پاکستان کو مجموعی طور پر یو اے ای کو 3.5 ارب ڈالرز کے تین مخلتف فورم کی ادائیگی ہونا ہے۔