جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جن قوتوں نے پیپلز پارٹی کو مسلط کیا ہوا ہے ان سے کہوں گا کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں اور عدم اعتماد کا عمل سیاسی طور پر مکمل ہونے دیں کیونکہ پوری قوم کا نقصان ہورہا ہے اسٹیبلشمنٹ کو کہوں گا کہ وہ اب اپنا پھیلایا ہوا گند صاف کرے خطے کی موجودہ صورتحال میں کراچی میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے لیکن پیپلز پارٹی کی موجودگی میں کراچی میں کبھی ڈویلپمنٹ نہیں ہوسکتی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کے ایم سی میں قبضہ میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کو تیز کیا جائے گاکرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پورا شہر ٹوٹ پھوٹ اور بد حالی کا شکار ہے۔