وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 80 روپے لیوی کی مد میں کمی کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اللہ سے دست بدعا ہیں کہ جنگ جلد سے جلد بند اور امن قائم ہوجائے، اس کے لیے پاکستان کی حکومت نے میں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہائی خلوص نیت کے ساتھ جب سے جنگ کا آغاز ہوا ہے امن قائم کرنے کے لیے دن رات کاوشیں کر رہے ہیں اور اس وقت تک اپنا یہ فرض نبھاتے رہیں گے جب تک آگ کے شعلے بجھ نہیں جاتے وزیراعظم کے اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 378 روپے ہو گئی ہے وزیراعظم نے مزید کہا کہ خلیج میں جنگ کے باعث پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اچھی طرح جانتا ہوں کہ پاکستان میں ایک عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے، فجر کی نماز ادا کرکے آپ رزق حلال کی تلاش میں نکلتے ہیں اور سارا دن جاڑے اوردھوپ میں محنت کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں موٹر بائیک کو ایک لیٹر کے اوپر100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی