ایران کیساتھ جاری جنگ میں دو امریکی طیارے تباہ ہو گئے جس کی تصدیق کے بعد اسرائیل نے حملے روکنے کا اعلان کر دیا ایران نے اپنی فضائی حدود میں امریکا کے دو جنگی جہازوں کو نشانہ بنایاسی این این سے گفتگو میں اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ جمعہ کے روز اس وقت کیا گیا جب ایران میں مار گرائے گئے امریکی طیارے کے دو اہلکاروں کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری تھاصورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ قدم اٹھایا تاکہ جاری سرچ اینڈ ریسکیو مشن متاثر نہ ہو اور امریکی فورسز کو اپنے اہلکاروں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے دوسری جانب ایرانی گورنر نے اعلان کیا ہے جس شہری نے امریکی پائلٹ کو پکڑا یا گرفتاری میں مدد دی اسے 70 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔