وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں رعایتی قیمت پر سرکاری اداروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے وفاقی اداروں کو 15 فیصد اور صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر گاڑیاں ملیں گی 1800 سی سی سے زائد گاڑیاں صرف اینٹی اسمگلنگ یونٹس کے لیے مخصوص ہوں گی مشکل اور سرحدی علاقوں میں تعینات کسٹمز فارمیشنز کو بھی ضرورت کے تحت بڑی گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دی جا سکے گی ایف بی آر کے کسٹمز ونگ کو ان گاڑیوں کی الاٹمنٹ میں ترجیح حاصل ہوگی اور ہر فارمیشن اپنی ضروریات کے مطابق درخواست دے گی جس کی منظوری ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی دے گی ضبط شدہ گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ، تصاویر، فرانزک رپورٹ اور قانونی حیثیت ایک ڈیجیٹل سسٹم میں محفوظ کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے