سوشل میڈیا پر کام کرنیوالوں کا گھیرا بھی تنگ‘1ہزار ویوز پر195ٹیکس دینا پڑے گا

ایف بی آر نے تجویز دی ہے کہ وہ یوٹیوب پر شیئر کی جانے والی ویڈیو پر 195 روپے “فی 1ہزارویوز پر چارج کرے گا اور اس پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جائے گی بیرون ملک مقیم پاکستانی یوٹیوبرز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے انکم ٹیکس کی مجوزہ شرح ویڈیو کے ہر 1,000 ویوز پر کمائے گئے ہر سینٹ یا ڈالر کی موجودہ قدر پر منحصر ہوگی ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز میں یہ ترامیم کی تجویز دی ہے اور ان ترامیم پر اعتراضات کے لیے سات دن کی مہلت دی ہے فی الحال پاکستانی ویڈیوز پر فی ہزار آمدنی پر 1 ڈالر سے 3 ڈالر تک چارج کیا جاتا ہے لیکن اگر ناظرین امریکا اور کینیڈا میں ہیں تو یہ 9 ڈالر تک بڑھ سکتے ہیں علاوہ ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ان قواعد میں تبدیلی کے لیے دستیاب خصوصی اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے خصوصی طریقہ کار پر بھی مطلع کیا گیا ہے۔