پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے کپتان سعود شکیل 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ حسن نواز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں شامل حسین 21، خواجہ نافع 18 اور ٹام کرن 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے قبل ازیں ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 184 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیااسلام آباد یونائیٹڈ کی اس فتح کے بعد ٹیم کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر مزید مستحکم ہو گئی ہے۔