پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کی شادی کی 13ویں سالگرہ‘محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

لاہور پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنی شادی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ سارہ بھروانا کے لیے محبت سے بھرپور پیغام شیئر کردیاعاطف اسلم نے لکھا کہ یہ وہ لڑکی ہے جس نے باقی تمام لڑکیوں کے دل توڑ دیے تھے لیکن میرے دل کو زندگی بھر کے لیے خوش کردیا فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار نے اہلیہ کے ہمراہ لی گئی یادگار تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک دل چھو لینے والا کیپشن بھی تحریر کیاعاطف اسلم کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین انہیں شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دے رہے ہیں۔