گجرات: ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات اسامہ ماجد کی ہدایات پر ای پی اے گجرات کی ٹیموں نے مختلف کارروائیاں انجام دیں کارروائیوں کے دوران صنعتی یونٹس اور بھٹہ خشت کی مجموعی طور پر 35 انسپکشنز کی گئیں، جن میں ایک خلاف ورزی سامنے آئی جس پر نوٹس جاری کیا گیا اسی طرح پولی تھین بیگز کے خلاف مہم کے تحت 30 انسپکشنز کی گئیں، جس کے دوران 70 کلو گرام پولی تھین بیگز ضبط کیے گئے جبکہ خلاف ورزی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے وصول بھی کیا گیا ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات نے ہدایت کی کہ ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔