ایشین کپ کوالیفائنگ راونڈ: پاکستان کا میانمار کے خلاف میچ، قومی فٹبال ٹیم پرعزم‘ کھلاڑی پرجوش

ایشین کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں پاکستان اور میانمار کے درمیان اہم مقابلے سے قبل قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اچھے نتیجے کی امید ظاہر کی ہے قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم مکمل طور پر تیار ہے اور کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار ایک مضبوط حریف ہے، تاہم پاکستان کی تیاری بھی مو¿ثر رہی ہے اور ٹیم کو ایک مشکل حریف بنانے پر کام جاری ہے۔نولبرٹو سولانو نے بتایا کہ میانمار کے خلاف میچ میں کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزمانا بھی پلان کا حصہ ہے۔ انہوں نے بعض کھلاڑیوں کی انجری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رحمان اور سمد اس میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم مستقبل میں ان کے لیے دروازے کھلے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ 2027 تک قومی ٹیم میں لوکل کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی نوجوان کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور انہیں خود کو منوانے کے مواقع ملنے چاہئیں۔ کوچ کے مطابق موجودہ کیمپ میں بھی ڈائسپورا کے بجائے لوکل کھلاڑیوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، تاہم مستقبل میں بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو ذہنی طور پر مضبوط اور ایک فیملی کی طرح متحد بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کے خلاف کھیلنے والی ہر ٹیم کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ یہاں تین پوائنٹس حاصل کرنا آسان نہیں ہوگاکپتان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی بھی اچھی فارم اور فٹنس کے ساتھ ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں جبکہ لوکل کھلاڑیوں کے پاس خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔