حالیہ جنگ کے دوران ایران میں زمینی کارروائی، صدر ٹرمپ کی 39 سال پرانی ویڈیو سامنے آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکا میں فوجیں اتارنے سے متعلق تقریباً چار دہائیوں پرانی ویڈیو سامنے آگئی1987 میں فلمائی گئی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کو ایران پر حملہ کرنا چاہیے اور اس کے لیے امریکا اندر گھس کر تیل کی بڑی تنصیبات میں سے ایک پر قبضہ کرلینا چاہیے یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں زمینی کارروائی کے ذریعے افزودہ یورینیم حاصل کرنے سے متعلق سوچ رہے ہیں، تاکہ ایران کے نیوکلیئر بنانے کے کسی بھی امکان کو ختم کیا جا سکے39 برس پرانے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کیا کہ امریکا ایران میں داخل ہو کر سمندر سے ملحق ان کے کچھ تیل کے ذخائر پر قبضہ کیوں نہیں کر سکتا۔