اسلام آباد:معروف سابق پاکستانی کرکٹرز و کپتان احمد شہزادقانونی مشکل میں پڑ گئے

اسلام آباد:ایک سابق کپتان پر الزامات لگانے پر احمد شہزاد قانونی مشکل میں پڑ گئے تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کرکٹ چھوڑ کر اب ٹی وی پر ایکسپرٹ کے روپ میں نظر آتے ہیں، وہ جس طرح کی جارحانہ بیٹنگ کرتے تھے اب ان کے تبصرے بھی ویسے ہی ہوتے ہیں ذرائع کے مطابق ایک سے زائد بار یہ الزام سننے پر سابق کپتان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، انہوں نے قانونی راہ اپناتے ہوئے شکایت درج کرا دی سائبر کرائم قانون کے تحت احمد شہزاد کو گزشتہ دنوں لاہور میں پوچھ گچھ کے لیے بھی بلایا جا چکا، اگر وضاحت سے حکام مطمئن نہ ہوئے تو باقاعدہ ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے البتہ گزشتہ دنوں ایک سابق کپتان کے حوالے سے انہوں نے متواتر بعض تبصرے کیے، ان میں سے ایک مخصوص کھلاڑی کو نہ کھلانے کے حوالے سے تھا جس کا جواز بھی دیا گیاسابق کپتان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اگر صرف کھیل کے حوالے سے بات ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ البتہ الزامات لگانے سے ساکھ متاثر ہوتی ہے، اگر کوئی بات درست نہ بھی ہو لیکن اسے بار بار دہرایا جائے تو لوگ اسے سچ سمجھنے لگتے ہیں، اس لیے کارروائی ضروری تھی۔