اسلام آباد:پاکستانی عازمین کیلئے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار، سوالنامہ جاری

اسلام آباد:حج 2026 کے سلسلے میں عازمین کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق طبی سوال نامہ جمعہ تک مکمل کرنا ہوگا، امراض کے بارے میں ”ہاں“ یا ”ناں“ میں جواب دینا ہوگا۔ سوالنامہ عازمینِ حج کو مربوط طبی سہولیات کی مدد میں معاون ہوگاسوالنامہ میں بلڈ پریشر، امراض قلب اور شوگر کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے۔ دمہ، گنٹھیا اور تھائی رائیڈ کے بارے میں بھی فارم بھر کر بتانا ہوگاترجمان کے مطابق موبائل اِیپ پر حج پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔ پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں۔ عازمین حج اعلانات کے لیے پاک حج موبائل ایپ دیکھتے رہیں پاک حج موبائل اِیپ پر حج ویزا پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کر دیا گیا۔