پاکستان تناو میں کمی کے لیے علاقائی شراکت داروں سے رابطے میں ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی کے لئے کوشیشوں کی حمایت کرتے ہیں، ہم علاقائی شراکت داروں سے تناو میں کمی کے لئے رابطے میں ہیںوزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی رابطے کیے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم رواں ہفتے مختلف عالمی راہنماوں اور خطے کے رہنماو¿ں سے رابطے میں رہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی لائی جا سکے وزیر خارجہ دفتر کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 23 مارچ کو ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور امت میں اتفاق کی ضرورت پر زور دیا اسحاق ڈار نے ناروے، سعودی عرب، آزربائجان، ترکیہ، مصر، عراق، متحدہ عرب امارات، ملائشیا اور ایران کے ہم منصبوں سے علاقائی صورتحال پر مسلسل رابطے کیے۔ ترجمان نے کہا کہ سفارت کاری شدید کشیدگی کے معاملات میں تحمل، خاموشی اور رازداری کا متقاضی ہوتی ہے ترجمان نے آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو دی گئی سزاو¿ں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان آسیہ اندرابی کو عمر قید اور ان کی دو ساتھیوں کو 30 سال قید کی سزا کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔