کراچی؛ عید کے روز سی ویو سے ڈرامائی انداز میں اغوا ہونیوالی بچی کی بازیابی معمہ بن کر رہ گیا

کراچی:سی ویو سے تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا جس کے اغوا کا مقدمہ درخشاں تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، تین روز گزر جانے کے باجود مغویہ بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکامقدمہ تین سالہ وریشہ کے والد محمد وسیم کی مدعیت میں درج کیا گیامدعی مقدمہ نے بتایا کہ وہ ناظم آباد کا رہائشی ہے اور عیدالفطر کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کے غرض سے سی ویو آیا تھا، اسی دوران میری تین بیٹیاں بھی ساتھ تھیں، میری دو بیٹیاں رش میں سمندر کی طرف بھاگ رہی تھیں، انہیں پکڑنے کے لیے میں اور میری بیوی دوڑے۔ وریشہ ساحل پر ریت سے کھیل رہی تھی، واپس آئے تو دیکھا وریشہ موجود نہیں تھی وریشہ کو اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر بہت ڈھونڈا لیکن وہ نہیں ملی