پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پی ٹی آئی خود چاہتی ہے کہ بانی جیل میں رہیں، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں جتنی دیر بانی جیل میں رہیں گے اتنا انکے مزے ہیں پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی نے کہا کہ بانی کو ان پر اتنا یقین نہیں کہ وہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کر سکیں، کفن باندھنے والی فورس لگتا ہے غائب ہوگئی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 13 سالوں میں خیبر پختونخوا میں ایک اسپتال نہیں جہاں بانی کا علاج ہو سکے؟ بانی کا علاج آج بھی اسلام آباد کے اسپتال میں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد سہیل آفریدی غائب ہوگئے، چیف منسٹر اور وزیر اعظم کی امن و امان کے لیے کوارڈینیشن ہونی چاہیئے، ہم امن کے معاملے پر سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں گورنر کے پی نے کہا کہ آج سپر پاورز بھی پاکستان پر ٹرسٹ کر رہی ہیں، فیلڈ مارشل کا کردار دنیا بھر میں مانا جا رہا ہے اور بہترین سفارتکاری سے پورے خطے میں پاکستان کا تاثر بہتر ہوا ہے، امن کے لیے کوششیں رنگ لائیں گیں۔