لاہور:74 سالہ پاکستانی نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائلز کو توڑ ڈالا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 ماربل ٹائلز توڑنے کا تھاگنیز ورلڈ ریکارڈز نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی معمر ترین ویلڈر کا تیسرا عالمی ریکارڈ منظور کرلیا ہے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے نئے ریکارڈ کی تصدیق کی ای میل موصول ہوگئی ہے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے نسیم الدین کی پوتی، پوتا، بیٹا اور بہو بھی پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈز قائم کرنے کا اعزاز رکھتے ہیںواضح رہے کہ نسیم الدین پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کے والد ہیں نسیم الدین نے اپنا ریکارڈ پاکستان آرمی کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میرا ریکارڈ تمام ہم وطنوں کے لیے ہے جو ملک سے محبت کرتے ہیں یاد رہے کہ نسیم الدین اس سے قبل اپنے مکے کی مدد سے 163 اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں جبکہ ایک ہاتھ کی مدد سے سیب کچلنے کا عالمی ریکارڈ بھی نسیم الدین کے پاس ہے۔