Sat, September 5, 2026 10:55 am

اسپینسر جانسن اور جیک فریسر میک گرک نجی وجوہات کی بنا ءپر پی ایس ایل سے دستبردار

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں آسٹریلیا کے 14 نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی فرنچائزز کی آمد کے بعد ٹیموں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے
حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین سمیت جارح مزاج آل راو¿نڈر گلین میکسویل اور رائیلی میریڈتھ کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور لیگ اسپنر ایڈم زیمپا کراچی کنگز جبکہ بین مکڈرموٹ اور سیم ہارپر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے میکس برائنٹ اسلام آباد یونائیٹڈ اور آرون ہارڈی پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے دوسری طرف آسٹریلیا کے سب سے زیادہ (پانچ) کھلاڑی ملتان سلطانز کا حصہ ہیں جن میں کپتان ایشٹن ٹرنر، اسٹیو اسمتھ، پیٹر سڈل، جوش فلپ اور لالچند شا شامل ہیںواضح رہے کہ اسپینسر جانسن اور جیک فریسر میک گرک نجی وجوہات کی بناءپر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔