سعودی حکام نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز بھی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس دوران تین بیلسٹک میزائل داغے گئے تاہم سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے مشرقی صوبے کی جانب آنے والے 30 ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں ایران سے متعلق جاری کشیدگی 25ویں روز میں داخل ہو چکی ہے حکام کا کہنا ہے کہ ملک اپنی سرزمین، فضائی حدود، شہریوں اور اہم تنصیبات کے دفاع میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گا دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ باقی دو غیر آباد علاقوں میں گر گئے، جس سے کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اسی دوران مشرقی صوبے میں مزید 7 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا سعودی عرب نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا سعودی عرب اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔