سیکیورٹی بارڈر فورسز اور نیشنل کرائم ایجنسی کا مشترکہ آپریشن75ملین پاﺅنڈ کی منشیات برآمد

سیکیورٹی بارڈر فورسز اور نیشنل کرائم ایجنسی کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ساوتھمپٹن ڈاکس میں تقریباً75 ملین پا¶نڈ مالیت کی ایک ٹن کوکین جو کیلے کے پیلیٹ میں چھپائی گئی تھی برآمد کر لی گئی ‘ مذکورہ منشیات کو کنٹینر کے ذریعے نکاراگوا سے پاناما کے راستے برطانیہ پہنچانا مشن تھا نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق مذکورہ منشیات کو کیلے کے پیلیٹوں میں چھپایا گیا تھا مجموعی طو رپر 943 کلو گرام کوکین ضبط کی گئی ہے ریجنلڈ روڈسمتھ وک، ویسٹ مڈس کے 37 سالہ ڈینیئل ڈومترو اور ویسٹ پارک گارڈنز پرینٹن مرسی سائیڈ کے 46سالہ اینڈریو سمتھ پر کلاس اے کی منشیات درآمد کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے این سی اے کے برانچ کمانڈر کا کہنا ہے کہ موثر کاروائی کے دوران برآمد ہونیوالی منشیات کی یہ ایک بڑی کھیپ ہے جو برطانیہ میں اسمگل ہونا تھی اس سے معاشرے میں نشے کی لت کوتقویت ملتی تاہم بروقت آپریشن کے ذریعے منشیات فروشوں کو بھاری پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے ۔