محکمہ ڈی ڈبلیو پی کی طر ف سے اپریل 2026 کے لیے پی آئی پی ادائیگی کی نئی شرحوں کا اعلان کر دیاگیا یہ ایک لائف لائن ہے جو طویل المدتی صحت کی حالت یا معذوری کیساتھ زندگی گزارنے والے افراد کیلئے اضافی اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہے اپریل 2026 کے لیے اعلان کردہ نئی پی آئی پی ادائیگی کی شرحوں کے ساتھ دعویداروں اور درخواست دینے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے ادائیگیوں میں کتنا اضافہ ہوگا کون اہل ہے اور کن تبدیلیوں کی توقع کی جانی چاہیے اس کے بارے میں عوامی سوالات عام ہوتے جارہے ہیںمہنگائی کے بڑھتے اثرات اور دیگر کئی عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی شرح کا تعین کیاگیا ہے عام طو رپر یہ اپریل میں نئے مال سال کے آغاز پر متعارف کرائی جاتی ہے زیادہ تر مستحق لوگ خود بخود اپ ڈیٹ شدہ نرخوں سے مستفید ہوں گے بڑھتی ہوئی رقم وصول کرنے کے لیے دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑیگی اگر آپ اہل ہیں توآپ کی ادائیگیوں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا تاہم نئی شرحوں کی عکاسی کرنے میں ادائیگیوں میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔