اسرائیل کی طرف سے لندن ‘ پیرس اور برلن سمیت کئی بڑے شہروں پر ایران کے ممکنہ حملے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہنے کا مشورہ دیاگیا ہے ‘ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ڈیاگوگارسیا کی طرف سے داغے جانیوالے دو بیلسٹک میزائلوں کے بعد ایک میزائل اپنا ٹارگٹ ہٹ کرنے میں ناکام جبکہ دوسرے کو امریکی جنگی جہا زنے روک لیا کے بعد اسرائیل کی طرف سے بڑے شہریوں کیلئے وارننگ کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے باور کیا جارہا ہے کہ یہ فوجی اڈے پر پہلا حملہ ہے جسے امریکہ اور برطانیہ مشترکہ طو رپر چلا رہے ہیں اس واقعے کا صحیح وقت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا حالانکہ حکومت نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ یہ کیئر اسٹارمر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے لیے خطرہ بننے والے برطانیہ میں مقیم بمبار طیاروں کو استعمال کرنے کی اجازت دینے سے پہلے ہوا تھاکنزرویٹو پارٹی کے رہنما کیمی بیڈینوچ نے وزیر اعظم پر تفصیلات کو چھپانے کا الزام لگایا اور سوال اٹھایا ہے کہ عوام کو اس بارے کیوں اعتما دمیں نہیں لیاگیا اور بروقت اطلاع کیوں نہیں دی گئی آئی ڈی ایف نے تصدیق کی کہ ڈیاگو گارسیا حملہ پہلی بار تھا جب ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل لانچ کیا تھا جو کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے تقریباً 4000 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔