لندن میں ایک مقامی عبادتگاہ کے باہر کھڑے یہودی رضا کاروں کی چار ایمبولنس گاڑیوں کو نامعلوم افراد کی طرف سے نذر آتش کر دیاگیا‘برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہودی کیمونٹی کی ایمبولنس گاڑیوں کی آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں ‘ درجنوں فائر فائٹرز گولڈرز گرین میں مچزائیک ہداتھ عبادت گاہ کے قریب ہائی فیلڈ روڈ پر پہنچ گئے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ تین ہڈوں والے مشتبہ افراد کھڑی ایمبولنس گاڑیوں کے قریب دکھائی دیتے اور پھر فرار ہو جاتے ہیں گاڑیوں میں موجودہ گیس سلنڈر پھٹنے سے روزدار دھماکے ہوئے جس سے قریبی عمارتوں میںکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ‘وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہودی کیمونٹی کیساتھ کھڑے ہیں ہمارے معاشرے میں نفرت انگیز ‘ پرتشدد اور بد امنی جیسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ کار پھیلایا جا رہا ہے ۔