منگووال: چکریاں گاوں (منگووال سرگودھا روڈ کے قریب) تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں ایک 5 سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ننھی بچی، عنابیہ، موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔ جاں بحق بچی کا تعلق منڈی بہاوالدین سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں دیگر افراد بھی شامل ہیں