چوہدری شافع حسین کی ظہور پیلس میں سیاسی ‘سماجی وفود سے ملاقاتیں

گجرات: صوبائی وزیر صنعت و تجارت و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین عید الفطر کے موقع پر اپنے صوبائی حلقہ گجرات آمد صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے ظہور پیلس میں پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداروں، کارکنان اور ورکرز سے ملاقاتیں کی اور عید الفطر کی مبارکباد دی ظہور پیلس میں کارکنان ورکرز کی بڑی تعداد صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے عید الفطر کے موقع پر ملاقات کرنے پہنچ گئی ایم پی اے چوہدری خالد اصغر گھرال، ایم پی اے سید مدد علی شاہ، چوہدری اخلاق رنیاں، چوہدری حسن الہی، سٹی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا، رضوان دلدار چوہدری، سید عدیل شاہ، چوہدری زاہد حسین بھٹی، مہر شوکت، سید داود شاہ، سٹی صدر یوتھ ونگ عتیق بٹ، سینیئر نائب صدر سید ارتضی حیدر شاہ، چوہدری عکاظ ضیاءمتہ، چوہدری مظہر وڑائچ نت، چوہدری یاسر نت، چوہدری تسلیم، چوہدری جاوید انور گجر، سید اکبر شاہ، چوہدری اسلم ٹوپہ، محمد مجید بھٹی، چوہدری قذافی، سیکرٹری چوہدری سالک حسین حافظ عقیل جلیل،حافظ احتشام دلدار چوہدری، حاجی اعظم رحمانی کوارڈینیٹر ٹو چوہدری شافع حسین علی سہیل رضی، سیکرٹری تیمور بٹ، چوہدری قاسم نواز، مرزا بلال حسین، مہر شکیل، صدر مرکزی انجمن تاجران ندیم اکرم بٹ، سیٹھ وحید کرامت، عبدالرحمن بٹ، سابق کونسلر ذوالفقار علی بٹ عرف جپھی بٹ، سیٹھ علی اصغر، سمیت سینکڑوں کارکنان نے چوہدری شافع حسین کیساتھ عید ملی اور مبارک باد دی اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ورکرز اور کارکنان کے درمیان عید کی خوشیاں منانے سے دلی خوشی ہوتی ہے اور یہ کارکنان ورکرز ہماری پارٹی پاکستان مسلم لیگ کا اثاثہ ہے جو ہر مشکل وقت میں عوام الناس کے درمیان ہر وقت موجود ہوتے ہیں