گجرات:محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے رمضان بازاروں میں انتظامات کیلئے ٹیمیں متحرک

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک گجرات ڈاکٹر طاہر عزیز کی زیر نگرانی رمضان بازار اولڈ جی ٹی روڈ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے معیاری اشیاءکی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔رمضان بازار میں اس وقت 500 کلوگرام زندہ چکن اور 60 درجن انڈے دستیاب ہیں، جہاں شہریوں کو مقررہ اور سبسڈائزڈ نرخوں پر اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈاکٹر طاہر عزیز نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی وافر مقدار میں دستیابی اور کوالٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے