وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اجلاس آج وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوااجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے بشمول نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہیںاجلاس کو بتایا گیا کہ تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے ٹیکس اسٹرکچر میں اصلاحات کی جارہی ہیں. تعمیری شعبے کے لئے ٹیکس اسٹینڈرڈائزیشن پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبوں کی مشاورت جاری ہے ؛ ہاوس مورٹگیج کے حوالے سے اصلاحات کا مسودے پر مشاورت جاری ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم آمدن والوں کے لئے گھروں کی تعمیر پر لائحہءعمل تیار کیا جا رہا ہے، رئیل اسٹیٹ اور ہاو¿سنگ کے شعبوں کے ضابطہ کار کے حوالےسے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گاوزیراعظم نے عام آدمی کو ہاوس فنانس کی سہولت موثر انداز میں پہنچانے کے حوالےسے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اجلاس کو وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی۔