بلیک لسٹ کی گئی 23 ہزار گاڑیوں کے خلاف عید کے بعد سخت کارروائی کا اعلان

کراچی:ٹریفک پولیس نے شہر قائد میں بلیک لسٹ کی گئی 23 ہزار گاڑیوں کے خلاف عید کے بعد سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک انتظامات اور فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا اجلاس کے شرکا کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کیے جانے والے ٹریفک انتظامات اور ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹمکی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز سندھ پولیس ہائی ویز پیٹرولنگ، سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویڑن، ہیڈکوارٹرز، ٹریفک کراچی، ٹی اینڈ ٹی، آئی ٹی، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر 2025 سے اب تک تقریباً 6 لاکھ ای ٹکٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ سسٹم کی بہتری، عوامی سہولت اور سروسز میں اضافہ کے لیے مختلف نوعیت کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔