کراچی: پانچ سو بستر کا اضافہ ‘ سول ہسپتال میں 2500 مریضوں کیلئے توسیعی منصوبہ مکمل

سول اسپتال کا توسیعی منصوبہ منظور کیا گیا ہے جس میں 500 بستروں میں اضافے کے بعد اسپتال 2500 بستروں کا کردیا جائے گاتفصیلات کے مطابق 100 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے جس میں 12 منزلہ کے 2 ٹاور بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے سول اسپتال کی عمارت میں 120 سالہ تاریخی بلڈنگ ملکہ وکٹوریہ سمیت دیگر تاریخی ورثے کی عمارت کو بھی محفوظ رکھا جائے گا منظور شدہ نئے توسیع منصوبےکے تحت ڈاکٹر روتھ فاوسول اسپتال کی ازسرنو تعمیر کرکے جدید تقاضوں کے مطابق اسپتال کی حدود میں 12۔12 منزلہ عمارت کے 2 ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں میڈیکل اور سرجری یونٹ کے علیحدہ علیحدہ ٹاور تعمیر کئے جائیں گے تاکہ مریضوں کو ون ونڈو کے تحت تمام تر طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سول اسپتال کراچی کے نئے ماسٹر پلان کو بھی حتمی منظوری دی اور فیصلہ کیا گیا کہ سول اسپتال کراچی کو 100 ارب روپے کی لاگت سے جدید ترین عالمی طبی سہولیات کا مرکز بنایا جائے گاکراچی میں 1898 میں قیام پاکستان سے قبل تعمیر کئے جانے والے سول اسپتال کراچی کو پہلی بار توسیع منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس کا فیصلہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔