جنگی اثرات جاری:سونا پھر مہنگا: قیمت 5لاکھ 23ہزار762 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت 4 دن کے وقفے کے بعد پھر بڑھ گئی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5ہزار 010ڈالر کی سطح پر آگئی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 128 روپے کے اضافے سے 8ہزار 569 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 110روپے کے اضافے سے 7ہزار 346روپے کی سطح پر آگئی دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار روپے کے اضافے سے 5لاکھ 23ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے بڑھ کر 4لاکھ 49ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی