ایک نئی تحقیق میں بڑا انکشاف ہوا ہے کہ مقبول اے آئی چیٹ بوٹس کم عمر صارفین کو تشدد آمیز حملوں کی منصوبہ بندی سے روکنے کے بجائے ان کی مدد کر رہے ہیں یہ تحقیق ’سینٹر فار کاو¿نٹرنگ ڈیجیٹل ہیٹ‘ نے امریکی میڈیا سی این این کی انویسٹی گیٹو ٹیم کے اشتراک سے کی ہے، اور 69 صفحات پر مشتمل رپورٹ کلر ایپ“ کے عنوان سے جاری کی ہے ’سینٹر فار کاو¿نٹرنگ ڈیجیٹل ہیٹ‘ ایک برطانوی امریکی غیر منافع بخش تنظیم ہے، جو آن لائن نفرت، جھوٹی معلومات اور انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے کام کرتی ہے ایک رپورٹ میں امریکا اور آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فرضی کم عمر صارفین (ٹین ایجرز) کے اکاو¿نٹس بنا کر 10 مشہور اے آئی چیٹ بوٹس کا تجربہ کیا گیا ٹیسٹنگ کا مقصد دیکھنا تھا کہ یہ بوٹس اسکولوں، عبادت گاہوں یا عوامی مقامات پر حملوں جیسے تشدد آمیز سوالات کا کیا جواب دیتے ہیں اس تحقیق میں چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمنائی، کلاوڈ، مائیکروسافٹ کوپائلٹ، میٹا اے آئی، ڈیپ سییک، پرپلیکسیٹی، سنیپ چیٹ مائی اے آئی، کیریکٹر اے آئی اور ریپلیکا شامل تھے اس کا بنیادی ہدف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جواب کے کٹہرے میں لانا، سوشل میڈیا کو نفرت اور جھوٹی خبروں سے پاک کرنا ہے، انسانی حقوق اور جمہوریت کی حفاظت کرنا۔ تحقیقی رپورٹس، مہمات اور پالیسی دباو¿ سے تبدیلی لاتا ہے تحقیق کے مطابق 10 میں سے 8 چیٹ بوٹس نے مناسب روک ٹوک نہ کی اور بعض نے حملوں کی حکمت عملی، ہتھیاروں یا ممکنہ اہداف کی تفصیلات فراہم کیں۔