گوگل میپس نے صارفین کیلئے آسک میپس کے نام سے نیا اہم فیچر متعارف کرادیا

گوگل میپس میں ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اب عام سرچ کے بجائے سیدھے سوال پوچھ کر اپنی مطلوبہ جگہ تلاش کر سکیں گے یہ اپ ڈیٹ گزشتہ دس برس سے زیادہ عرصے میں گوگل میپس کی سب سے بڑی اپ گریڈ ہے یہ فیچر صارف کو جواب دینے کے لیے مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کرتا ہے جن میں صارف کے پچھلے سرچ ریکارڈ، سرگرمیاں، ویب سائٹس، تصاویر اور لوگوں کے تبصرے شامل ہوتے ہیں گوگل کے مطابق اس سسٹم کو دنیا بھر میں موجود تقریباً 30 کروڑ مقامات اور 50 کروڑ صارفین کے ریویوز سے معلومات حاصل ہوتی ہیں، جس سے نتائج زیادہ درست اور ذاتی نوعیت کے ہو جاتے ہیں آسک میپس ایک اے آئی پر مبنی ٹول ہے جس کے ذریعے صارفین عام تلاش کے بجائے پیچیدہ اور حقیقی زندگی سے متعلق سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر صارف یہ پوچھ سکتا ہے کہ ایسی ٹینس کورٹ کہاں ہے جہاں رات کے وقت لائٹس موجود ہوں، یا ایسا ہیئر سیلون کہاں ہے جو گھنگریالے بالوں کے لیے خاص خدمات فراہم کرتا ہو گوگل میپس کی وائس پریزیڈینٹ مریم ڈینیئل نے اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلی اس پلیٹ فارم کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اب میپس ہر صارف کے لیے الگ انداز میں کام کرے گا۔