پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے ‘ آج اہم میچ کھیلا جائیگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ہوم ون ڈے سیریز میں میزبان ملک نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا بنگلہ دیش نے آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز 3.0 کے مارجن سے جیتی تھی، مجموعی طورپر گرین شرٹس نے گزشتہ 2 برس کے دوران مختلف ٹیموں کے خلاف 5 ایک روزہ سیریز جیتی ہیںاس عرصے میں ٹائیگرز صرف 2 ون ڈے سیریز جیت سکے، مہدی حسن میراز کی بطور کپتان بولنگ ایوریج 43.92 ہے، عام کھلاڑی کے طور پر وہ 35.66 کی اوسط سے بولنگ کرتے رہے ہیںسیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ باِلترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا سیریز کے تمام میچز ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے دوسری جانب، شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر گزشتہ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش نے 84 فیصد اوورز میں اسپن بولنگ کی تھی، ایک میچ میں تو ویسٹ انڈیز نے تمام 50 اوورز اسپنرز سے ہی کروائے تاہم، پاکستانی اور بنگلادیشی کوچز فل سمنز اور مائیک ہیسن نے پہلے میچ سے قبل سپورٹنگ پچ کی امید ظاہر کردی خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا