راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، لاہور میں بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےزملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جمعرات کے روز بھی راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان بھی موجود ہے۔