توشہ خانہ کیس:عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ نے کی ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے مطابق رپورٹ کے ساتھ پمز کی پریس ریلیز بھی منسلک کی گئی ہیں جو اخبارات میں رپورٹ ہو چکی ہیںسماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ جیل سپرٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ رپورٹ پہلے فریقین کو فراہم کی جانی چاہیے تھی سماعت کے دوران لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ متفرق درخواست کے ساتھ فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے جو انہوں نے بطور فرینڈ آف کورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پہلے علاج جیل ہسپتال میں ہوا تھا اور بعد میں پمز اسپتال میں سیشن ہوا؟ اس پر بتایا گیا کہ جیل ہسپتال میں پمز کے ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹر نے تجویز کیا کہ انجکشن ہسپتال میں لگایا جا سکتا ہے، اسی ضرورت کے تحت بانی پی ٹی آئی کو دو مرتبہ پمز منتقل کیا گیا اس موقع پر بیرسٹر اعتزاز احسن بھی عدالت میں پیش ہوئے اور مو¿قف اختیار کیا کہ وکالت نامہ کی تصدیق نہیں کرانے دیا جا رہا ہے